27 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ نے شام کے نہتے عوام کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امريکا کو شام ميں اپني غلط پاليسيوں کا جواب دہ ہونا پڑے گا-

ابنا: ايران کي نويں پارليمنٹ ميں منتخب ہو کر آنےوالے ممبران پارليمنٹ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے  کہ شام کے شہر حولہ ميں نہتے اور مظلوم  شہريوں کا قتل عام صبرا و شتيلاميں ہونےوالے بہيمانہ قتل عام کي ياد تازہ کرديتا ہے -  بيان ميں کہا گيا ہے کہ يہ واقعہ موجودہ  انساني تاريخ ميں دہشتگردي اور وحشيانہ قتل عام کي بدترين مثال ہے - ايران کي پارليمنٹ کے ممبران نے زور دے کر کہا ہے کہ شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے لئے مغربي ملکوں اور علاقے ميں ان کي حمايتي بعض عرب حکومتوں کي طرف سے کھلم کھلا پشتپناہي کي جارہي ہے اور ان دہشتگردوں کے لئےہتھيار اور ديگر ساز وسامان بعض پڑوسي ملکوں سے پہنچائے جارہے ہيں -

ايران کي نئي پارليمنٹ کے ممبران نے کہاکہ شام کے شہر حولہ ميں اس سفاکانہ قتل عام  کي ذمہ داري جس ميں بتيس بچے بھي مارے گئے ہيں ،  امريکا پر عائد ہوتي ہے اور واشنگٹن کو شام ميں اپني غلط پاليسيوں کا جواب دينا ہوگا -  بيان ميں سلامتي کونسل سے بھي مطالبہ کيا گيا ہے کہ وہ شام ميں مسلح گروہوں کے لئے  ہتھياروں کي سپلائي کے عمل پر روک لگائے -

واضح رہے کہ شام ميں سرگرم مسلح دہشتگردوں نے جمعے  کو حولہ شہر ميں بے گناہ لوگوں کا انتہائي بے دردي کے ساتھ قتل عام کيا جس ميں شام ميں متعين عالمي مبصرين کي ٹيم کے سربراہ کے بقول ايک سو سولہ افراد جاں بحق اور تين سو سے زائد زخمي ہوگئے-

........

/169